Published: 10-02-2024
ممبئی: سپر اسٹار پرابھاس کی میگا ایکشن فلم ’سالار‘ 16 فروری کو ہندی زبان میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔فلم 19 جنوری کو نیٹ فلکس پر تیلگو، تامل، ملیالم اور کناڈا زبان میں پیش کی گئی جبکہ اس کے ہندی ورژن کا سب کو انتظار تھا۔پرشانت نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سالار : سیزفائر1‘ سال 2023 میں 22 دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔’سالار : سیزفائر1‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگ قبضہ کرلیتے ہیں۔فلم ’سالار‘ میں پرابھاس کے علاوہ پرتھوی راج سوکمرن، جگپتی بابو اور شروتی ہاسن جیسے ستاروں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔