Published: 10-02-2024
ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ہمراز‘ کا سیکوئیل بنانے کیلئے نامور فلمساز جوڑی عباس مستان نے تیاریاں شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں فلمساز ’ہمراز‘ کے سیکوئیل کیلئے دو برس سے مختلف آئیڈیاز پر غور کر رہے تھے اور بالآخر ایک آئیڈیا پر ان کا دل مطمئن ہوگیا ہے۔عباس مستان نے ’ہمراز2‘ کیلئے ایک ایسا پلاٹ بنایا ہے جو اورجنل فلم سے بھی زیادہ تھرل اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ذرائع کے مطابق عباس مستان نے دو برس میں سو سے زائد آئیڈیاز پر غور کیا اور وہ فلم کے سیکوئیل کیلئے پرانی کاسٹ کو لانا چاہتے ہیں۔’ہمراز2‘ کے اسکرپٹ کو مزید سنوارنے کیلئے دونوں فلمساز چند مہینے مزید محنت کریں اور پھر کاسٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔