Published: 13-02-2024
ممبئی: ہالی وڈ اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب اب ہندی زبان میں بھی دستیاب ہوگی۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلان کیا ہے کہ ان کی کتاب کا ہندی ورژن ’ابھی سفر باقی ہے‘ کے نام سے ورلڈ بک فیئر 2024 میں دستیاب ہوگا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ہندی کتاب کا سرورق بھی شیئر کیا ہے جبکہ انگریزی کتاب 2020 میں سامنے آئی تھی۔ورلڈ بک فیئر 2024 کا ایونٹ دس فروری سے نئی دہلی میں شروع ہوا ہے اور یہ اٹھارہ فروری تک جاری رہے گا۔اداکارہ آخری بار ایمازون پرائم کی ویب سیریز ’سائیٹیڈل‘ میں نظر آئی تھیں جبکہ وہ اپنے اگلے پروجیکٹ ’ہیڈز آف اسٹیٹس‘ میں دکھائی دیں گی۔