شاہ رخ خان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا مزاحیہ کمرشل وائرل

Published: 16-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سپر اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ایک نیا مزاحیہ کمرشل وائرل ہوگیا۔ رنگٹا اسٹیل کی طرف سے جاری کیے گئے ٹی وی کمرشل میں شاہ رخ خان ’رئیس‘، رنبیر کپور ’جورڈن‘ اور عالیہ بھٹ ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے لازوال کرداروں میں نظر آئے۔تینوں اداکار اپنے مشہور کرداروں میں ایک مزاحیہ مکالمہ کرتے نظر آئے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔پروفیشنلی طور پر شاہ رخ خان کی نئی فلم کا ابھی اعلان نہیں ہوا لیکن اطلاعات ہیں کہ وہ سجوئے گھوش کی فلم ’کنگ‘ میں اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نظر آئیں گے۔رنبیر کپور اپنی اگلی فلم ’رامائن‘ میں نظر آئیں گے جبکہ عالیہ بھٹ فلم ’جگرا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔