Published: 18-02-2024
نئی دہلی: بھارت کی ریاست تامل ناڈو کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے ویمبا کوٹائی میں قائم آشبازی کا سامان بنانے والی فیکڑی میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے گھر میں قائم فیکڑی کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی واقع 4 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحیققات کے مطابق دھماکا کیمیکل کو مکس کرنے والے کمرے میں ہوا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔