Published: 18-02-2024
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے دوران سیاسی جماعت کا نعرہ لگانے پر پنجاب پولیس نے حامی کو اسٹیڈیم سے بےدخل کردیا۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری پی ایس ایل میچ میں اس وقت ہجوم میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کچھ حامیوں نے سیاسی جماعت کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔اس واقعہ کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور قذافی سٹیڈیم کے اندر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت کے حق میں نعرے لگانے پر ایک شہری کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سیاسی کارکن کو اسٹیڈیم سے بےدخل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس دو افراد ایک شخص کو میدان سے باہر نکال رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایک اور ویڈیو میں شائقین کی بڑی تعداد تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 کا نعرہ لگارہی ہے۔عمران خان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو قذافی سٹیڈیم سے نکال دیا گیا وعدہ کریں آپ PSL کا ایک میچ بھی نہیں دیکھیں گے