پی ایس ایل9؛ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

Published: 18-02-2024

Cinque Terre

 لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کپتان شاداب خان 74 اور آغا سلمان 64 رنز کے ساتھ ناقابول شکست رہے جبکہ الیکس ہیلز نے 36 اور کولن منرو نے 5 رنز بنائے۔لاہور قلندرزکی طرف سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 71 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز  کے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔صاحبزادہ فرحان نے 36 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ فخر زمان 13 اور عبداللہ شفیق 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے تیمل ملز نے 2، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان