جیا بچن کا بیٹی کو کنگھے سے مارنے کا انکشاف

Published: 18-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ اُنہیں کنگھے سے مارتی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ اپنی نواسی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، جہاں شویتا نے ایک چونکا دینے والا واقعہ سُنایا۔شویتا بچن نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو اکثر میرا اپنے بھائی ابھیشیک بچن سے لڑائی جھگڑا ہوجاتا تھا جو تقریباََ سب ہی بہن بھائیوں کے درمیان ہوتا ہے، ایک بار ہم دونوں کا جھگڑا ہوا اور پھر میں سو گئی تو ابھیشیک نے اپنا غصہ اُتارنے کے لیے قینچی کی مدد سے سوتے ہوئے میرے بال کاٹ دیے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ جب میری والدہ (جیا بچن) نے اگلے دن میرے کٹے ہوئے بال دیکھے تواُنہوں نے ابھیشیک پر بہت غصہ کیا اور پھر وہ میرے بالوں میں ‘ہیئر پینس’ لگاتی تھیں تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو کہ میرے بال کٹے ہوئے ہیں۔شویتا بچن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “میری والدہ (جیا بچن) روزانہ صبح اسکول جانے سے پہلے میرے بال بناتی تھیں اور مجھے کہتی تھیں کہ بالکل سیدھی ہوکر بیٹھو، بالکل ہلنا نہیں لیکن میں جب سیدھی ہوکر نہیں بیٹھتی تھی تو وہ میرے سر پر کنگھے سے مارتی تھیں جو مجھے بہت زور سے لگتا تھا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے بال بنوانا پسند نہیں تھا کیونکہ والدہ میرے بالوں کو ٹائیٹ کرکے پونی بناتی تھیں جس سے میرے سر اور بالوں میں بہت درد ہوتا تھا۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بچے شویتا بچن نندا اور ابھیشیک بچن ہیں۔