شاہ رخ خان کا بیٹے ابرام کو سرپرائز، طلبہ کے اسکول ایونٹ پہنچ گئے

Published: 20-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابرام کی اسکول تقریب میں پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔اداکار دھیروبائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کی پانچویں جماعت کے بچوں کے ایونٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جس میں ان کا صاحبزادہ بھی پڑھتا ہے۔شاہ رخ خان کی آمد سے جہاں بچوں کو خوشی ہوئی وہیں پوری اسکول انتظامیہ نے انجوائے کیا اور اس موقع پر مختلف گیمز بھی طلبہ کے ساتھ کھیلے گئے۔سوشل میڈیا پر اداکار کی ابرام کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں وہ گٹار پر اپنا ٹیلنٹ دکھا رہے ہیں۔ایونٹ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو اداکار کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی بچوں کیلئے محبت کو خوب سراہا۔