Published: 20-02-2024
لاہور: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل فریال محمود نے دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا عندیہ دیا ہے۔ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں بہت کچھ دیکھا ہے اور اگر یہ تجربات پہلی شادی سے قبل ہوتے تو شاید میری زندگی ایسی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پہلی شادی سے قبل کام اور پڑھائی میں مصروف رہی اور اپنے لئے وقت نہیں نکال سکی اور دانیال راحیل سے بھی اپنی والدہ کی مرضی سے شادی کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر سے سیکھا کہ زندگی کیسے گزاری جاتی ہے اور اس میں ٹھہراؤ کتنا اہم ہے۔فریال محمود کا کہنا تھا کہ اب ان کی زندگی میں ٹھہراؤ آگیا ہے اور ممکن ہے وہ بہت جلد دوبارہ سیٹل ہوجائیں۔