قصور/ ڈکیتی کی واردات ٹریس، خاتون سمیت 05 ڈاکو گرفتار‘ کروڑوں روپے مال مسروقہ برآمد

Published: 20-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور/ ایک ماہ قبل بستی ونیکاں میں ہونیوالی ہاؤس ڈکیتی کی واردات ٹریس، خاتون سمیت 05 ڈاکو گرفتار، ایک کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد  تھانہ بی ڈویژن پولیس کی ایس ایچ او وحید عارف کی سربراہی میں کامیاب کاروائی چند روز قبل بستی ونیکاں میں دن کے وقت ہونیوالی ہاؤس ڈکیتی کی واردات ٹریس کر لی گئی  خاتون سمیت 05ڈاکو گرفتار، ایک کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد  بستی ونیکاں کے رہائشی حافظ قیوم کے گھر ایک ماہ قبل نامعلوم ڈاکوؤں نے واردات کی  ڈاکو حافظ قیوم کے گھر سے نقدی 36لاکھ 27ہزار روپے اور 34تولہ طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھے  ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بی ڈویژن کو جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے مدعی مقدمہ کی قریبی رشتہ دار مرکزی ملزم شاہدہ بی بی کو گرفتار کیا شاہدہ بی بی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دو بھائیوں اور دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر واردات کی  تھانہ بی ڈویژن پولیس نے خاتون شاہدہ بی بی، اسکے دو بھائیوں صدیق عرف پدی، الیاس، فریاد اور ندیم میسح کو گرفتار کرلیا  ملزمان کے قبضہ سے واردات کے دوران چھینی گئی 36لاکھ 27ہزار نقدی اور 34تولہ طلائی زیورات برآمد کر لیے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او بی ڈویژن اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔