Published: 22-02-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سی آئی اے، ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم،ڈی ایس پی سیکورٹی، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت، سی پی اوراولپنڈی نے انسداد پتنگ بازی اورجرائم کی روک تھام کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں،پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس کے1500سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے،تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجودرہتے ہوئے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف خود کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں، ٍشہر کے مختلف مقامات پر اونچی عمارتوں کی چھتوں سے مانیٹرنگ کی جائے،شہریوں کی آگاہی کے لیے آگاہی واکس کاانعقاد کیاجائیاور بینرز بھی آویزں کیے جائیں،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے مساجد میں اعلانات کروائیجائیں،جن عمارتوں کی چھتیں پتنگ بازی کے لیے استعمال ہوں گی ان کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تھانوں کی موبائل اور ڈولفن فورس بھی خصوصی گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ معاشرہ کو اس ناسور سے پاک کیا جائے، کار و موٹر سائیکل چوری اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، منظم و متحرک گینگز کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کی جائیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی