پاکستانی کیوئسٹ اویس اللہ منیرایشین اسنوکرچیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

Published: 22-02-2024

Cinque Terre

  کراچی:  پاکستان کے اویس اللہ منیر دوحا میں جاری ایشین اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔قومی کیوئسٹ  اویس اللہ  منیر نے سیمی فائنل میں  دفاعی چیمپیئن ایران کے عامر سرکوش کو اپ سیٹ مات دے کر ٹرافی پر نظریں مرکوز کردیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں اویس اللہ منیر نے سابق عالمی  چیمپیئن کو 1-4 سے شکست دی۔دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد نسیم اخترکوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے،سابق عالمی جونیئر چیمپیئن کو قطری کھلاڑی علی العبیدی  نے سخت مقابلے کے بعد3-4  سے ہرایا۔ایک اور میچ میں اویس اللہ منیر نے ایران کے میلاد فتح پور کو1-4 سے ہرا دیا۔