جے اینڈ جے کا بوسٹر شاٹ اومی کرون کیخلاف 84 فیصد مؤثر

Published: 01-01-2022

Cinque Terre

عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین جانسن اینڈ جانسن کا بوسٹر شاٹ اومی کرون ویرینٹ کیخلاف 84 فیصد مؤثر ہے۔جنوبی افریقین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جے اینڈ جے بوسٹر شاٹ لگوانے پر 85 فیصد اومی کرون مریضوں کو اسپتال میں داخل کرانے کی نوبت نہیں آئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں جے اینڈ جے بوسٹر شاٹ کی افادیت جاننے کیلئے 15 نومبر سے 20 دسمبر تک اعداد و شمار جمع کئے گئے۔دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ امیر ممالک میں بوسٹر ڈوز کی مہم اس وباء کو مزید پھیلانے کا سبب بن رہی ہے کیونکہ غریب ممالک پہلے ہی ابتدائی کورونا ویکسین سے محروم ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس کا یہ بیان امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ65 ہزار سے زائد نئے کورونا مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ 17 سو سے زائد اموات ہوئیں۔