نا جائز اسلحہ بردار سمیت پکار15 پرہوائی فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم بھی گرفتار

Published: 25-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ شاہین پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری‘نا جائز اسلحہ بردار سمیت پکار15 پرہوائی فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم بھی گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹر عدنان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز احمد ولد سلیمان سکنہ گجرات کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لی۔جبکہ دوسری کاروائی کرتے ہوئے 15 پر ہوائی فائرنگ سے سٹوڈنٹ زخمی ہونے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم ریاض علی ولد نور دین سکنہ گجرات کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔