Published: 25-02-2024
لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ اوپنرز بابراعظم اور صائم ایوب نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔بابراعظم نے 48 اور روومن پوویل نے 46 رنز بنائے۔ آصف علی 6 رنز بناسکے جبکہ محمد حارث 12 اور پال والٹر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں ابتک چار میچز کھیل چکی ہے اور چاروں میں اسے شکست ہوئی ہے، گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کی آخری گیند پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب پشاور زلمی ابتک اپنے تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں اسے ناکامی کا سامنا رہا اور ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔پشاور زلمی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز میں شکست ہوئی تھی جبکہ ملتان سلطانز کیخلاف گزشتہ میچ میں 5 رنز سے کامیابی ملی تھی۔پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد۔لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن بھٹی، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد عمران، زمان خان