پی ایس ایل9؛ حارث رؤف انجری کے باعث بقیہ میچز سے باہر

Published: 25-02-2024

Cinque Terre

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کندھے کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف میچ کے اختتام لمحات میں کراچی کنگز کے بیٹر حسن علی کا کیچ لینے کے دوران کندھے کے بَل گر کر زخمی ہوگئے تاہم انہیں فوری طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا تھا۔لاہور قلندرز کی فرنچائز کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل نے مشاورت کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں صحت یاب ہونے کیلئے 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بحیثیت ٹیم ہم حارث رؤف کی انجری پر بہت افسردہ ہیں، حارث نے کنگز کیخلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ زخمی ہوئے ہیں لیکن جلد صحتیاب ہوجائیں گے، مجھے انکی چوٹ کی نوعیت کا علم نہیں لیکن کرکٹر کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔قبل ازیں ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے تھے۔