ساس سے پہلی بار ملاقات پر شدید خوفزدہ تھا، اداکار فہد شیخ

Published: 02-03-2024

Cinque Terre

  کراچی: پاکستانی اداکار فہد شیخ نے بتایا ہے کہ وہ اپنی ساس سے پہلی بار ملاقات سے قبل شدید خوفزدہ تھے۔یاد رہے کہ فہد شیخ کی اہلیہ کی والدہ یعنی ساس ایک معروف گلوکارہ شاہدہ منی ہیں۔اداکار نے بتایا کہ پہلی بار جب ساس سے ملنے گیا تو شدید خوفزدہ تھا کیونکہ ساس سے پہلی ملاقات فلمی صورت حال جیسی نہیں تھی۔فہد شیخ نے بتایا کہ اُن کی محبت کی شادی ہے اور اہلیہ پہلی بار والدہ سے ملوانے کیلیے گئیں تھیں جبکہ انہوں نے اپنی امی کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ساس سے پہلی ملاقات میرے لیے کافی خطرناک صورت حال تھی مگر شاہدہ منی مجھے دیکھ کر بس ہنسی تھیں اور انہیں لگا کہ میں شریف لڑکا ہوں۔واضح رہے کہ فہد شیخ شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ ہیں اور اُن کی اہلیہ معروف گلوکارہ شاہدہ منی کی صاحبزادی ہیں۔فہد شیخ کے کیریئر میں اُن کی ساس کا بظاہر کوئی کردار نظر نہیں آتا، انہوں نے بطور میزبان کیریئر کی شروعات کی اور پھر جدوجہد کرتے کرتے ڈرامہ انڈسٹری کی طرف آئے۔اس کے بعد انہوں نے مختلف ڈراموں میں شاندار اداکاری کر کے اپنی پہچان بنائی۔ اداکار کا کہنا ہے کہ اُن کی شہرت اور کامیابی دراصل اہلیہ اور فیملی کی سپورٹ کی وجہ سے ہے ورنہ وہ اس مقام پر نہیں ہوتے۔