اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوگیا، اب گیند حماس کے کورٹ میں ہے، امریکا

Published: 03-03-2024

Cinque Terre

 واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے تیار ہوگیا تاہم اب گیند حماس کے کورٹ میں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینیئر امریکی اہلکار نے اے ایف پی بتایا کہ قطر میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار ہوگیا۔سینئر امریکی اہلکار نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے اکثر نکات پر اتفاق کرلیا ہے۔ اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی جلد ممکن ہے۔سینیئر امریکی اہلکار کے بقول ایسا تب ہی ممکن ہوسکے گا جب حماس معاہدے کی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق شق پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا دے۔سینیئر امریکی اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ امریکا جنگ سے تباہ حال غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کرنا چاہتا ہے۔تاحال اسرائیل اور حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔