Published: 03-03-2024
گلوکارہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم مجھے مکمل کاپی کرتی ہیں۔معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے کیریئر اور بریک اپ اسٹوری سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انڈر ریٹیڈ پاکستانی گلوکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ فبیحہ اور نرملا سمیت کئی لڑکیاں ہیں جو بہت اچھا گاتی ہیں لیکن لوگ انکے نام بھی نہیں جانتے لیکن اایک لڑکی جس پر مجھے بہت فخر ہوتا ہے وہ نہال نسیم ہے۔آئمہ بیگ نے کہا نہال نسیم وہ لڑکی ہے مجھے یاد ہے کہ اس کی شروعات کیسے ہوئی۔ نہال نسیم سر سے پاؤں تک مجھے کاپی کرتی ہے اور نہ صرف آواز بلکہ میری طرح دکھنے میں بھی میری نقل ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ تعریف ہے؟، تو آئمہ بیگ نے کہا ’’یہ میرے لیے ایک کارنامہ ہے کہ میں نے کسی کو اتنا متاثر کیا کہ اس نے میری نقل کی ہے۔‘‘یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 18 سالہ نہال نسیم اس وقت وجاہت برادران عاشر اور نائل کے ساتھ اپنے وائرل ہونے والے گانے ‘صدقے’ کے لیے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔