Published: 14-03-2024
ممبئی: فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نتانشی گوئل نے کہا ہے کہ جب انہیں فلم میں کام کرنے کیلئے عامر خان کی کال آئی تو وہ اسے مذاق سمجھی تھیں۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ عامر خان اور کرن راؤ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عامر خان سے ملاقات ہوئی تو پھر انہیں یقین آگیا اور عامر خان نے انہیں بتایا ان کا آڈیشن کمال کا تھا۔نتانشی گوئل کے مطابق جب عامر خان نے ان کی والدہ سے ملاقات کی تو ان کو کہا کہ ان کے پاس ایک ہیرا ہے۔واضح رہے کہ نتانشی نے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ میں پھول نامی لڑکی کا کردار کیا ہے اور اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔