پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

Published: 16-03-2024

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم پیر کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ کٹوانا ہو گا۔اس سے قبل رواں سیزن میں دونوں ٹیمں دو مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔ 26 فروری کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلا م آباد یونائیٹڈ کو آٹھ رنز سے شکست دی تھی۔چار مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے ہرایا تھا۔دونوں ٹیموں کے اسکواڈ: پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، عارف یعقوب، خرم شہزاد اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میکوئے