متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت

Published: 19-03-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے متنازع بیان دینے پر اراکین سے معذرت کرلی۔ تفیصلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازع بیان دینے سے منع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی اور حالیہ متنازع بیان پر انہوں نے ممبران سے معذرت کی۔بعدازاں شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا۔شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ جو بھی آئندہ فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کور کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات پرمکمل بریفنگ دی گئی۔