آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو واراڈکار نے استعفیٰ دے دیا

Published: 20-03-2024

Cinque Terre

ڈبلن: آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو واراڈکار نے ملک کی حکمران جماعت کی سربراہی اور وزیراعظم کی حیثیت سے استعفے کا اعلان کردیا تاہم نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لیو واراڈکار نے ڈبلن میں ہنگامی پریس کانفرنس میں اچانک استعفے کا اعلان کیا اور بتایا کہ اپنی جماعت فائن گائیل سے درخواست کی ہے کہ 6 اپریل کو ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پارٹی کا نیا قائد منتخب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نیا قائد منتخب ہونے پر انہی کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے لیے ووٹ دیا جائے، جس کے لیے ووٹنگ ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔