Published: 27-03-2024
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو اپنے آبائی گھر روزاریو میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کے آبائی شہر میں منشیات اسمگلرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔اینجل ڈی ماریا اسوقت پرتگالی چیمپئن بینفیکا کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم فٹبالر اپنے بچپن کے کلب روزاریو سینٹرل سے اپنا آخری میچ کھیل کر کیرئیر ختیم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انکے خاندان کو بھجوائی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ “اپنے بیٹے اینجل سے کہو کہ روزاریو واپس نہ آئے کیونکہ ہم خاندان کے ایک فرد کو قتل کردیں گے”۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی دینے والوں نے مزید کہا کہ ’’صوبائی گورنر میکسمیلیانو پلارو بھی بھی آپ کو نہیں بچاسکیں گے، ہم کاغذی نوٹ نہیں چھوڑتے بلکہ اسنائپرز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں‘‘۔