دوبارہ کبھی شادی نہیں کروں گی، فضا علی نے ایسا کیوں کہا؟

Published: 01-04-2024

Cinque Terre

 معروف اداکارہ و ماڈل فضا علی نے کہا ہے کہ ماضی کے تجربات سے خوفزدہ ہوں اس لئے اب دوبارہ کبھی شادی نہیں کروں گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں فضا علی کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی جلدی شادی کرنا چاہتی تھی اور ڈھیر سارے بچوں کی خواہش تھی مگر شادی سے جو تجربات ہوئے ان سے خوفزدہ ہونے کے سبب اب دوبارہ کبھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں بچپن میں روتی تھی تو میری والدہ مجھے سختی سے روک دیتی تھیں حتی کہ چپ نہ ہونے پر مار بھی پڑ جاتی تھی، اس کے بعد یہ ہوا کہ میں نے ماں کے سامنے رونا ہی چھوڑ دیا۔فضا علی کا کہنا تھا کہ ماں کے ایسے طرز عمل کی وجہ سے میں ماں کے سامنے پھر مزید نہیں رو سکی۔