Published: 01-04-2024
بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کپل شرما شو کے دوران بعض اوقات بناوٹی قہقہے لگانے پڑے جس پر وہ خوش نہیں تھیں۔نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں شو میکرز کا خیال تھا کہ جس پنچ لائن پر وہ قہقہہ لگائیں گی وہ ہٹ ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوا اور خود ان کی ساکھ ہی بیٹھ گئی، ایسا بہت کم موقعوں پر ہوا ہے اور اکثر موقعوں پر ان کے قہقہے بناوٹی نہیں تھے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا کہ انہیں جعلی قہقہے لگانے پڑے ہوں اور اسی لئے وہ اب نیٹ فلکس پر بھی ہیں۔واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی۔