Published: 03-04-2024
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ خط میں پاؤڈر اور دھمکی آمیز تحریر موجود ہے۔رجسٹرار آفس کا کہنا تھا کہ خطوط جسٹس شجاعت علی، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز کو بھیجے گئے۔ مشکوک خطوط کی جانچ کے لیے فارنزک ٹیمیں، سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ججوں کو بھیجے گئے چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا ہے، پہلا خط دن 11:15 بجے جسٹس شجاعت علی کے پرائیویٹ سیکریٹری کو ملا، شبہ ہے کہ یہ پاؤڈر اینتھراکس ہے، اصل حقائق لیبارٹری رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔