پاکستان والی بال فیڈریشن نے سینٹرل ایشین لیگ میں شرکت کیلئے بھارت کو مدعو کرلیا

Published: 03-04-2024

Cinque Terre

پاکستان والی بال فیڈریشن نے سینٹرل ایشین لیگ میں شرکت کیلئے بھارت کو مدعو کرلیا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین محمد یعقوب نے کہا ہے کہ سینٹرل ایشین والی بال لیگ 11 سے 17مٸی تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، سری لنکا، قازقستان، افغانستان اور کرغستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ان کا کہنا ہے کہ ایشین لیگ کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کیلٸے تیاریاں جاری ہیں، قومی والی بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل ایونٹس فراہم کررہے ہیں، غیرملکی کوچز کی بدولت قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی۔