فلم ’اینیمل‘ کے ڈائیلاگ پر ٹرولنگ، رشمیکا نے خاموشی توڑ دی

Published: 05-04-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم اینیمل دسمبر 2023 میں ریلیز ہونے کے بعد میڈیا پر سرخیوں کی زینت بنی تھی جس میں ایک وجہ رشمیکا مندانا بھی تھیں۔ فلم کی ریلیز کے بعد رشمیکا کو ٹرول کیا گیا اور بہت سے لوگوں نے الزام لگایا  کہ فلم کے ایک سین میں رشمیکا کے ڈائیلاگ واضح نہیں تھے، تاہم 4 ماہ گزرنے کے بعد بالآخر رشمیکا مندانا نے خود کو ٹرول کیے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران رشمیکا مندانا نے ٹرولز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سین کو فلمانے میں بہت محنت لگی تھی، 9 منٹ کے طویل اس سیکونس کی شوٹنگ کے بعد سیٹ پر موجود ہر شخص نے خوشی کا اظہار کیا تھا، میرا خیال ہے یہ سین بہت اچھے طریقے سے شوٹ کیا گیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ لوگ خواتین کو ان کے جسم کی وجہ سے ٹرول کرتے ہیں، جبکہ ایسا نہیں ہے، لوگ مجھے میری فلموں اور فلم میں میری شکل سے متعلق ٹرول کررہے ہیں، جب میں ڈائیلاگ بول رہی تھی۔رشمیکا نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میری کارکردگی کیسی تھی، میں نے پانچ  مہینے پہلے پرفارم کیا تھا۔خیال رہے کہ فلم اینیمل باکس آفس پر کامیاب رہی اور فلم نے دنیا بھر میں 900 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔واضح رہے کہ رشمیکا مندانا جلد ہی ’پشپا 2‘  میں بھی نظر آئیں گی۔