Published: 05-04-2024
تیلگو فلموں کے اداکار جگپتی بابو نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کے تجربے سے متعلق بتا دیا۔اپنی آنے والی فلم رسلان کے ٹریلر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار جگپتی بابو نے 2016 میں فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا اور میں ہمیشہ سے بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتا تھا، میرا یہ خواب سلمان خان کے ساتھ کام کرکے پورا ہوگیا۔اداکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ رسلان کی شوٹنگ کے دوران میں نے سلمان خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے فلم کی بڑی تعریف کی، جسے سن کر میں بھی بہت خوش ہوا۔خان فیملی سے متعلق اپنے تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے جگپتی نے کہا کہ میں سلمان خان کے ساتھ تعلق پر بڑا فخر محسوس کرتا ہوں، سب جانتے ہیں کہ سلمان بھائی بڑے کول ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے مجھے بڑا مزہ آیا، اسی طرح آیوش کے ساتھ (فلم رسلان کا ہیرو) بھی کام کرنا اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دونوں کے ساتھ کام میں مجھے زیادہ فرق نہیں لگا، میں نے فلم کسی کا بھائی کسی جان اور رسلان میں کام کو بڑا انجوائے کیا ہے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بھی رسلان کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔