Published: 07-04-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سید اسد مظفر DPO گجرات نے گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور گجرات کی کاروباری برادری کیساتھ میٹنگ سیشن میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر، چوہدری محمد اسد بھٹی،محمد معصوم قمر نائب صدر، اعظم شاہد، شکیل قریشی،چوہدری حمزہ شہریار،غیاث الدین پال، روبینہ ساجد ایگزیکٹو ممبران، حماد اسلم چیئرمین فرنیچر ایسوسی ایشن، علی انصر گھمن سابق صدور، سیٹھ قمر خورشید، سید آصف رضا نقوی سابقہ نائب صدور،، اشرف بھٹہ، مہر عبدلرحمن عامر الیکٹرونکس، عا بد پوربہ اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں تاجر براری کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیاسکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے ڈی پی او گجرات کو گجرات چیمبر میں خو ش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ امپلائیز کی رجسٹریشن کا جو عمل پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کیا گیا ہے اس کے کافی مثبت نتائج موصول ہوں گے۔ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔ شہر میں ٹریفک کے کافی مسائل ہیں ان میں کافی حد تک بہتری آئی ہے لیکن مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ فیکٹری مالکان کو اسلحہ لائسنس کے اجراع میں کافی مسائل آرہے ہیں اس حوالے سے کوئی آسانی کی جائے۔ گجرات چیمبر خدمت مرکز کامیابی سے ممبران کو سروسز فراہم کر رہا ہے لیکن ڈاریؤنگ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں ان کو حل کروایا جائے۔سید اسد مظفر ڈی پی او گجرات نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ گجرات چیمبر اور ڈسٹرکٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک فوکل پرسن مقرر کر دیتے ہیں تاکہ دونوں اداروں میں روابط میں بہتری آئے۔ ورکرز کی ویریفکیشن کا عمل سکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔ اسلحہ لائسنس گورنمنٹ کی طرف سے روکا گیا ہے۔اسلحہ لائسنس کا کافی غلط استعمال کیا جا رہا تھا اس لیے اس کا اجراء روک دیا گیا ہے