صیہونیوں کا ساتھ دینے پر امریکا کو جارح کے طور پر دیکھیں گے، ایرانی آرمی چیف

Published: 14-04-2024

Cinque Terre

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد بغیری نے کہا ہے کہ صیہونیوں کا ساتھ دینے پر امریکا کو جارح کے طور پر دیکھیں گے۔تہران سے جاری بیان میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا آپریشن کامیابی کے ساتھ ختم ہوگیا ہے، ہمارا اس آپریشن کو مزید جاری رکھنے کا ارادہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو ہمارا اگلا آپریشن اس سے زیادہ بڑا ہوگا۔ایرانی آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے کے ذریعے امریکا کو پیغام بھجوا دیا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کے اگلے جارحانہ اقدامات میں ساتھ دیا تو خطے میں محفوظ نہیں رہے گا۔محمد بغیری نے کہا کہ صیہونیوں کا ساتھ دینے کی صورت میں امریکا کو جارح کے طور پر دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کا ساتھ دینے پر خطے میں امریکی اڈے، اہلکار اور تنصیبات محفوظ نہیں رہیں گی۔