Published: 14-04-2024
پوپ فرانسس نے اسرائیل فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل کا مطالبہ کردیا، پاپائے اعظم نے مشرق وسطیٰ تنازع میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز، غزہ میں فوری جنگ بندی اور بات چیت کا راستہ ہموار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ اپیل کرتا ہوں کہ ایسا ہر اقدام روکا جائے جو تشدد میں اضافہ کرے اور مشرق وسطیٰ کو بڑے تنازع میں گھسیٹ لے۔انہوں نے کہا کہ تمام اقوام امن اور اسرائیل اور فلسطین کو دو ریاستوں کے طور پر رہنے میں مدد کےلیے اٹھ کھڑی ہوں۔ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ایران کی مداخلت سے اسرائیل کی ورتحال خراب ہونے کی خبریں آ رہی ہیں، دعاؤں میں تشویش اور دکھ کے ساتھ موجودہ صورتحال شامل ہے۔انہوں نے کہا کسی کو بھی کسی دوسرے کے وجود سے خطرہ نہیں ہونا چاہیے، اسرائیل فلسطین دو ریاستیں، ان کی جائز خواہش اور دو پڑوسی ریاستوں کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا غزہ میں تباہی کا شکار انسانی آبادی کی مدد کی جائے، یرغمالی رہا کیے جائیں۔پوپ فرانسس نے کہا کتنی اذیت ناک صورتحال ہے، آئیں امن کےلیے دعا کریں۔ جنگ، حملے، تشدد بہت ہو چکے، بات چیت کرنے دو اور امن قائم ہونے دو۔