ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

Published: 14-04-2024

Cinque Terre

ہیلی میتھیوز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔مہمان ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا۔ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کل سے کراچی میں ہی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔