پی پی 32ضمنی الیکشن: عوام ٹریکٹر پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں‘ ترقی کا سفر جہاں رکا وہیں سے شروع کرینگے:چوہدری موسیٰ الٰہی

Published: 15-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 32چوہدری موسیٰ الٰہی نے حلقہ پی پی 32کے گاؤں نارووالی میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ، ٹاہلی پورہ ڈیرہ ڈاکٹر محمد ارشد اور عثمان پورہ ڈیرہ سید عاصم گیلانی پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام کی طرف سے ملنے والی محبت پر مشکور ہوں انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا نت ہاؤس کے دروازے کبھی بند نہیں کئے ہر خاص وعام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ہمارا نتخابی نشان ٹریکٹر ہے اسے کامیاب کریں انشاء اللہ آپ کو فیصلہ پر کبھی مایوسی نہیں ہو گی پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی ہمارے پورے ضلع کی کامیابی ہے یہ بات ہمیشہ کہتا ہوں کہ جب کبھی اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ قا ئد اعظم کو نواز ا ہے تو ہمیشہ ضلع گجرات کیلئے آواز اٹھائی ہے، جہاں ترقی کا دور رکا تھا انشاء اللہ وہی سے شروع ہو گا ہمارا مشن صرف ایک ہی تھا اور آگے بھی وہی رہے گا میرے دادا چوہدری ظہور الٰہی شہید کا مشن خدمت و تابعداری کا مشن ہے ہمیشہ کوشش کی کہ جو بندہ ہمارے گھر آئے خواہ وہ ذاتی کام ہو یا فلاحی وہ خالی ہاتھ نہ جائے پہلے بھی یہی کوشش تھی آئندہ بھی یہی کوشش رہے گی، چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا کہ میں ہر گز یہ نہیں چاہتا کہ یہاں کے لوگ مجھے کوئی بڑا لیڈر سمجھیں بلکہ یہ چاہتا ہوں کہ یہاں کے بزرگ مجھے اپنا بھتیجا اور نوجوان اپنا بھائی سمجھیں اور یہ صرف باتوں کی حدتک نہیں انشاء اللہ عملی طور پر آپ کو نظر آئے گا آپ کا یہ بھتیجا اور بھائی آپ لوگوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گا انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی خاندان کی پوری دنیا میں جو عزت اور مقام ہے یہ سب آپ گجرات والوں کی بدولت ہے جسے ہمارا خاندان کبھی بھلا نہیں سکتا۔