Published: 16-04-2024
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان گزشتہ روز سلمان خان کی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع انکی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کے بعد پہلی بار نظر آئے۔ اس حوالے سے ایک پاپارازی کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاندیدہ لکھاری اپنی کار میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے گھر کے باہر جمع ہونے والے صحافیوں سے گفتگو سے گریز کیا۔دریں اثنا گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد سلمان خان نے اب تک اس حوالے سے کوئی کمنٹ نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز سلمان کے والد سلیم خان نے فائرنگ کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، اور نہ ہی اس پر کہنے کو کچھ ہے، وہ لوگ صرف پبلسٹی چاہتے تھے، اس لیے پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔