گجرات پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر:چوری کی وارداتیں کرنیوالا 6رکنی پھنڈاکہ گینگ گرفتار

Published: 16-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے چوری کی وارداتیں کرنے والا 6رکنی پھنڈاکہ گینگ گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرفہد الرحمن کی سربراہی میں پولیس ملازمین نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث پھنڈاکہ گینگ کے 6کارندوں کو گرفتار کر لیا۔جن کے قبضہ سے چوری شدہ گھریلو سامان اور 3لاکھ 50ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان میں 1۔ سیف علی 2۔ عثمان اسجد 3۔ عاطف حسین 4۔ ثاقب حسین 5۔ نعمان غفور 6۔ ریحان فیصل سکنائے فتح پور شامل ہیں۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بوربھی برآمد ہوا۔  جبکہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔