امریکا کا پاک IMF اسٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پیش رفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے لیے واشنگٹن میں ہیںپاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاہدوں کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کاری کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے، یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔