اداکار بننے سے پہلے ٹیکسی ڈرائیور تھا، رندیپ ہودا

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

نامور بھارتی اداکار رندیپ ہودا نے کہا ہے کہ وہ اداکار بننے سے قبل زمانہ طالب علمی کے دوران ایک ٹیکسی ڈرائیور تھے۔ رندیپ اپنی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم سواتنترا ویر سوارکر کی کامیابی پر خوب داد وصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے زمانہ طالب علمی کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے پڑھائی کرنے کے ساتھ ساتھ گزر بسر کرنے کےلیے آسٹریلوی شہر میلبورن میں تین سال تک ٹیکسی چلائی۔رندیپ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چینی ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر نوکری کی۔ انکا کہنا تھا کہ اس زمانے میں مجھے ایسا لگتا تھا کہ کوئی مستقبل نہیں دکھ رہا، لگتا تو ابھی بھی ایسا ہی ہے، لیکن میں ڈرتا تب بھی نہیں تھا اور اب بھی نہیں ڈرتا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں جٹ ہوں اور ہمارا یہ رویہ ہوتا ہے کہ “جو ہوگا دیکھا جائے گا۔”