انوشکا نے فوٹوگرافرز کو نومولود بیٹے کی تصویر بنانے سے روک دیا

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی ولادت کے چند ماہ اب واپس بھارت پہنچ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کے ہاں انکے دوسرے بچے کی ولادت اس سال فروری میں لندن میں ہوئی تھی۔منگل کو جب انوشکا بھارت پہنچیں تو ایک پاپارازی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر انوشکا کے لندن سے اپنے نومولود بیٹے آکے کے ساتھ بھارت پہنچنے کی تصویر پوسٹ کی۔ اس موقع پر انوشکا نے پاپارازی کو بچے کی صورت دکھاتے ہوئے ساتھ کھڑے دیگر فوٹو گرافرز سے کہا کہ وہ اس کی تصویر نہ بنائیں۔ انوشکا نے فوٹوگرافرز سے وعدہ کیا کہ بعد میں اپنے بچوں کے بغیر وہ انہیں اپنی تصاویر بنانے کا موقع دیں گی۔ یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کی پہلی اولاد انکی بیٹی وامیکا اب چھ برس کی ہوگئی ہے۔