سلمان کے والد سلیم خان نے فائرنگ کرنے والوں کو جاہل قرار دیدیا

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے نامور کہانی نویس سلیم خان نے بیٹے سلمان خان اور اپنے گھر کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر ردِ عمل دے دیا۔ ایک تازہ انٹرویو کے دوران سلیم خان نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والوں کو ’جاہل‘ قرار دیا۔  واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان اور انکے والد سلیم خان سے ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ملاقات کی اور انہیں تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔ اپنے انٹرویو کے دوران سلیم خان کا کہنا تھا کہ ’یہ جاہل لوگ کہتے ہیں کہ آپ تب سبق سیکھو گے جب ہم آپ کو مار دیں گے۔‘انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہمیں اضافی سیکیورٹی فراہم کردی ہے، انہوں نے ہمیں اور ہمارے دوستوں کےلیے اضافی سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ سلیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس کا مقصد ہے کہ وہ اس پر کارروائی کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ چونکہ معاملہ پولیس کے پاس ہے اس لیے انہوں نے ہم لوگوں کو اس پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔