اداکار کی ایک فلم کے معاوضے کے برابر کمائی کیلئے 15 فلمیں کرنی پڑتی تھیں، روینہ ٹنڈن

Published: 17-04-2024

Cinque Terre

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ابتدائی کیریئر کے دنوں میں جتنا کوئی اداکار ایک فلم سے کماتا تھا اداکاراؤں کو اتنا کمانے کےلیے 15 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔ روینہ ٹنڈن بالی ووڈ میں تین دہائیوں سے اداکاری کر رہی ہیں، کہتی ہیں کہ اداکاراؤں کو اداکاروں کےمقابلے میں انتہائی کم معاوضہ ملتا تھا۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران روینہ کا کہنا تھا کہ انکے کیریئر کے آغاز کے دنوں میں اداکاراؤں کو کام کرنے کی جو رقم ملتی تھی وہ انتہائی کم تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اداکاروں کے اس کے مقابلے میں بہت زیادہ معاوضہ ملتا تھا، اتنا کہ ایک اداکار ایک فلم سے جتنا کماتا تھا اتنا کمانے کےلیے اداکاراؤں کو 15 سے 20 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم از کم میں اپنے بارے میں ضرور بات کروں گی کہ مجھے اپنے ساتھی اداکار کے ایک فلم کے معاوضے تک کمانے کےلیے 15 سے 20 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔ روینہ نے یہ بھی بتایا کہ عامر خان اور سلمان خان جیسے اسٹار چند وجوہات کی بنا کر مخصوص کام کرتے تھے۔