Published: 17-04-2024
یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے دیا جانے والا سالانہ لَکس آڈیئنس فلم ایوارڈ جرمن فلم ’دی ٹیچرز لاؤنج‘ نے حاصل کر لیا۔لَکس آڈیئنس فلم ایوارڈ کی تقریب برسلز میں منعقد ہوئی، جس میں یہ اعزاز جرمن فلم کو دیا گیا۔یہ ایوارڈ یورپین پارلیمنٹ اور یورپین فلم اکیڈمی، یورپین کمیشن اور یورپین سنیما مالکان کی تنظیم ’یوروپا سنیماز‘ کے تعاون سے دیا جاتا ہے، جس میں سال کی بہترین یورپین فلم کا فیصلہ ناظرین کی ووٹنگ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔رواں سال اس ایوارڈ کے لیے 5 بہترین فلمیں منتخب کی گئی تھیں جن میں سے ’دی ٹیچرز لاؤنج‘ کو اس اعزاز کا حق دار قرار دیا گیا۔لکس ایوارڈ کے لیے جو دیگر 4 فلمیں منتخب ہوئی تھیں ان میں شہد کی مکھیوں کی 20 ہزار اقسام، گرے ہوئے پتے، آن دی ایڈمینٹ اور اسموک سونا سسٹر ہڈ شامل تھیں۔یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے یہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ 2020ء میں شروع کیا گیا تھا جو اب تک سالانہ بنیادوں پر تسلسل سے جاری ہے۔