Published: 21-04-2024
گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی پوسٹ شیئر کردی۔ گزشتہ ہفتے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد سلمان خان گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے، تاہم اب وہ دبئی میں ایک ایونٹ میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر گزشتہ ہفتے ہونے والے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔اپنے انسٹاگرام پر سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی میں ایک بلڈنگ کی بالکونی میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔