ہانیہ عامر کا ذہنی تناؤ سے گزرنے کا انکشاف

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

ساتھی فنکاروں کے دکھ درد میں ہر وقت شریک رہنے اور ان کا خیال رکھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے میں کسی کی مدد لینے میں کوئی شرم نہیں ہے۔یوں تو ہانیہ عامر رمضان کے آخری عشرے سے لندن میں موجود ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہر گزرنے والا دن گزرے ہوئے دن سے الگ ہوتا ہے کبھی اچھا تو کبھی برا، کچھ عرصے سے طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔