Published: 21-04-2024
دونوں ٹیمیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیریز کے دوسرے میچ میں شاہینوں نے کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13 ویں اوورز میں حاصل کیا۔