آیت اللّٰہ خامنہ ای کا اسرائیل پر جوابی حملے پر پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر

Published: 21-04-2024

Cinque Terre

ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اپریل کو کیے گئے جوابی حملہ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر کیا ہے۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق  آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں کتنے میزائل داغے اور کتنے ہدف پر لگے یہ بنیادی بات نہیں، اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل پر حملے میں ایران نے طاقت کا مظاہرہ کیسے کیا۔  آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایرانی افواج مسلسل عسکری جدت جاری رکھیں اور دشمن کی چالوں کو سیکھیں۔ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر یکم اپریل کو کیے گئے اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 13 اپریل کے حملے میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائل فائر کیے تھے۔