Published: 24-04-2024
پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم‘ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے ایک آفیشل اعلامیے میں فیصل قریشی، ٹی وی چینل اور ڈرامے کے آرگنائزر سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداکار کے ڈائیلاگ سے ایک قانونی پیشے کا احترام مجروح ہوا ہے اور اس ڈرامے کے خلاف قانونی راستہ بھی لیا جاسکتا ہے۔