فوک گلوکارہ سویرا علی کی نور جہاں کے گانوں پر پرفارمنس،محفل میں سب جھوم اٹھے

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

 لاہور کی فوک گلوکارہ سویرا علی نے ناپا کے خواتین میلے میں میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ویمن پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کے چوتھے دن فوک گلوکارہ سویرا علی نے پرفارمنس کے دوران پنجابی لوک اور فلمی گیت پیش کیے۔سویراعلی خصوصی طور پر لاہور سے ناپا کے میلے میں شریک ہوئی اور حاضرین نے دل کھول کر انہیں داد دی۔اس موقع پر اداکارہ نائلہ جعفری کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جس کی ہدایت کاری عمران شیروانی نے کی۔